Sunday, January 14, 2018 قومی آواز ٹورنٹو
جی ٹی اے میں عین مرکزی شاہراہوں پر کرینوں کی تنصیب اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے شہر میں بڑی تعداد میں مکانوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے مگر جب شہری مکان لینے جاتے ہیں تو ایک تو مکانوں کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری جانب یہ مکان اتنے مہنگے ہیں کہ عام شہری کے لئے مکان لینا بھی ایک درد سر بن گیا ہے۔رئیل اسٹیٹ سے وابسطہ اداروں کے مطابق مکانوں کے مہنگا ہونے کی وجہ ان کی کمی ہے ۔ مکانوں کی تعمیر جاری رہنے کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد مکانوں سے محروم ہے کیونکہ ٹورنٹو میں باہر سے آنے والے لوگوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو مکانوں کی متلاشی ہے۔ شہر میں بڑی تعداد ایسے شہریوں کی ہے جو کرائے کے مکانوں کی تلاش میں ہیں جبکہ بہت سے خوشحال لوگ مکان خریدنا چاہتے ہیں مگر مہنگے ہونے کی وجہ سے نہیں خرید پا رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مکانوں کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کمی پر قابو پا لیا جائے گا۔