جی ٹی اے میں گیارہ ملین ڈالر کی درجنوںمسروقہ کاریں برآمد، چوبیس کار چو گرفتار

قومی آواز
کینیڈین نیو ز ، 28جنوری ،2022
پولیس حکام کے مطابق ایک مہم کے دوران پولیس نے اونٹاریو میں جی ٹی اے کے علاقوں سے چوری شدہ درجنوں مسروقہ کاریں برآمد کر لی ہیں جن کی مجموعی مالیت گیارہ ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔پیل ریجنل پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں اب تک چوبیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا عمل بھی جاری ہے۔خیال ہے کہ ملوث افراد یہ چوری شدہ کاریں امریکہ اور مغربی افریقی ممالک میں لے جا کر فروخت کرتے تھے۔ملزمان نے ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے بھی جعلی دستاویزات استعمال کی تھیں۔گرفتار افراد سے ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم ، اسلحہ، آلات اور کچھ دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں