Thursday, November 23, 2017 جی ٹی اے کے مختلف علاقوں سے بلیک فرائیڈے کے سلسلے میں زبردست رش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور لوگ سستے آئیٹمز کی خریداری کے لئے شاپنگ مالز پر ٹوٹے پڑ رہے ہیں ۔ بعض اسٹوروں نے اس سلسلے میں چالیس فیصد تک کی رعایت کا اعلان کر رکھا ہے جس سے خریداروں میں اشیاءکی خریداری کا جنون اپنی انتہا کو پہنچا ہوا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال ڈسکاﺅنٹ سیلز کی وجہ سے اشیاءکی خریداری کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جائیں گے۔ تجزیہ کار اس رحجان کو معیشت کے لئے بہت اچھا قرارد ے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس سے نئے سال کے لئے بہترین ورائیٹی مارکیٹ میں آ جائے گی۔
قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔