حوصلہ دکھایا،لگ رہا تھا کہ ہدف حاصل کر لینگے ,اسد شفیق

مانیٹرنگ ڈیسک
برسبین :آسٹریلیا کےخلاف شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کی امید دلانے والے اسد شفیق نے کہا ہے کہ انھیں محسوس ہورہا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں اسد شفیق نے کہا کہ جب میں بیٹنگ کےلئے گیا تو دو یا تین شراکت کے بعد ہمیں یقین ہوا تھا کہ ہم اس کو حاصل کرسکتے ہی۔ ¾مجھے احساس ہورہا تھا کہ ہم اس ہدف کو عبورکرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آخری بلے بازوں نے بڑا حوصلہ دکھایا اور ہم نے انھی کی بدولت 490 رنز کا ہدف تقریباً حاصل کیا تھا اس وقت حوصلہ تھا اور سوچ رہے تھے کہ ہمیں میچ کےلئے جانا ہے۔ اسد شفیق نے کہا کہ اگر ہم اس میچ میں کامیابی حاصل کرتے تو میں بہت خوش ہوتا کیونکہ ہم نے تقریباً ہدف حاصل کیا تھا۔


متعلقہ خبریں