قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ Tuesday, October 31, 2017 اونٹاریو کے کالجوں کے بارہ ہزار سے زائد کالج اسٹاف اور ورکرز کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں پچھلے تین ہفتوں سے مسلسل ہڑتال کی جارہی ہے جس سے طلباءکا وسیع پیمانے پر تعلیمی نقصان ہو رہا ہے پریمیر کیتھلین وین نے انتباہ کیا ہے کہ اگر یہ ہڑتال اسی طرح جاریرہی تو ہو سکتا ہے ہے کہ طلباءکے تعلیمی سال کو بچانے کے لئے اور ہڑتالیوں کو واپس کام پر لانے کے لئے قانون سازی کرنی پڑے لیکن ان کی پہلی ترجیح یہی ہے کہ کالج ایمپلائرز کونسل اور پبلک سروس ایمپلائز یونین آپس میں مل بیٹھ کر کوئی حل نکالیں ۔انہوں نے کہا کہ پوسٹ سیکنڈری وزیر ڈیب میتھیوز اور وہ خود اس معاملے کو حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں کہ کسی طرح اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔انہوں نے دونوں فریقوں سے اپیل کی وہ طلباءکی تعلیم کا خیال کرتے ہوئے جلد از جلد اس مسئلے کو میز پر بیٹھ کر حل کریں۔