داعش کے خلاف جنگ، کینیڈا وعدہ خلافی کررہا ہے:رونا ایمبروز

قومی آواز ۔ اوٹاوا: کنزرویٹو لیڈر رونا ایمبروز کاکہنا ہے کہ کینیڈا داعش کے خلاف جنگ میںوعدہ خلافی کررہا ہے۔ کینیڈا میں42 ویں پارلیمنٹ وجود میںآچکی ہے اورا س سلسلے میںکینیڈا کے وزیر اعظم نے تھرون سپیچ بھی دے دی ہے لیکن اس پر حریف سیاسی جماعتوںنے بھرپور تنقید شروع کردی ہے ۔ ا س میںکنزرویٹو لیڈر رونا ایمبروز پیش پیش ہیں۔ انہوںنے تھرون سپیچ میں این ڈی پی کے ملکیئر کے ساتھ مل کر بھرپور تنقید کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جس جگہ پر کھڑے ہیںاس کے اخراجات حکومت نہیں بلکہ کینیڈینز کی جیبوںسے آتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہر ٹیکس دہندہ کوحکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے کہ سکیورٹی ان کا بنیادی مسئلہ ہے اس پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ ٹروڈو نے داعش کے خلاف فضائی جنگ سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے اور فضائی جہاز واپس بلوائے ہیں۔ ان کے نزدیک بین الاقوامی کانفرنسز میں سیلفیاں بنوانا ہی بہتر ہے۔ملکیئر کااس ضمن میں کہنا ہے کہ ٹروڈو نے چائلڈ ایجوکیشن پلان اور ٹیکس کے حوالے سے اصلاحات ابھی تک نہیںکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹروڈو کاکہنا ہے کہ کینیڈا واپس آگیا ہے لیکن وہ دراصل وعدہ خلافی کررہا ہے۔ ٹروڈو کاکہنا ہے کہ کینیڈینز دوسروں کی عزت کرتے ہیںاور کرنا چاہتے ہیںاور کسی بھی قسم کے جھگڑوں میںپڑنا نہیںچاہتے۔


متعلقہ خبریں