دلیپ کمار طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

جمعہ 07 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ بالی وڈ

دلیپ کمار کی بیماری کی خبر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی گئی اور ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی۔
بالی وڈ کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

یوسف خان کو سینے میں انفیکشن کے باعث سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس پر انہیں ممبئی کے مقامی اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

دلیپ کمار کی بیماری کی خبر ان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دی گئی اور ان کے لیے دعاؤں کی اپیل کی گئی۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

لیجنڈری اداکار کے تمام معاملات دیکھنے والے فیصل فاروقی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عمر درازی کے باعث سانس لینے میں دقت کی وجہ سے دلیپ صاحب کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دلیپ صاحب کو معمول کے مطابق چیک اپ کے لیے اسپتال لے جایا گیا تھا جب کہ انہوں نے عظیم اداکار کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی عمر 95 برس ہے اور وہ 20 سال سے فلمی دنیا سے دور ہیں، ان کی آخری فلم 1998 میں ’قلعہ‘ ریلیز ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں