دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منانے میں مصروف

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Friday, April 19, 2019
ویٹی کن سٹی میں ایسٹر کے موقع پر پُروقار مرکزی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

پوپ فرانسس نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی دعا کروائی اور عوام کو ایسٹر کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ایسٹر کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت عیسٰی کی تعلیمات دنیا میں امن کا پیغام دیتی ہیں۔

کینیڈا اور پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، یورپ اور دیگر ممالک کے گرجا گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بچوں میں رنگ برنگی چاکلیٹس، گھنٹیاں اور خوبصورتی سے سجائے گئے انڈے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ گرجاگھروں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔

بچے حضرت عیسی کی زندگی پر ٹیبلوز اور گرجا گھروں میں مذہبی نغمے پیش کر رہے ہیں، جبکہ مسیحی برداری آپس میں کھانا اور تحائف کا تبادلہ کر رہی ہے۔ ایسٹر مسیحی عقیدے کے مطابق حضرت عیسٰی علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے۔


متعلقہ خبریں