قومی آواز ۔ ٹورنٹو دوست کو چاقو کے دو سو اکیاسی وار کر کے قتل کرنے والا بے گناہ قرار، عدالت نے ملزم کو زہنی مریض قرار دے دیا
Tuesday, March 27, 2018
دوست کو قتل کرنے والے شخص کو عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم نے اپنے ساتھی روم میٹ کو چاقو کے دو سو اکیاسی وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا ۔ عدالت کا کہنا ہے کہ طبی رپورٹوں کے مطابق ملزم شفق جویا زہنی مریض ہے اور اس کا علاج چل رہا تھا۔ شفق کو ڈراﺅنے خواب آتے تھے جن میں اسے کسی کو قتل کر کے اس کا دل نکالنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔ مرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا اور وہ تعلیمی ویزے پر کینیڈا آیا تھا ۔ دونوں اشخاص فارمیسی ایونیو پر ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی بیسمنٹ میں کرائے پر رہ رہے تھے۔ قتل کی یہ واردات دو سال قبل ہوئی تھی لیکن تا حال اس مقدمے کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔جوزف ہیلتھ کئیر کے ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ زہنی امراض میں مبتلا افراد کی مزید طبی دیکھ بھال کے لئے زیادہ فنڈز مختص کرے تاکہ ان کا بہتر علاج کیا جاسکے۔ جج نے ماہر نفسیات کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے شفق کا علاج جاری رکھنے کی ہدایت کی۔