رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر وزیر مملکت شہریار آفریدی کی وضاحت

Jul 07, 2019
قومی آوازلاہور
رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہوں نے خود کو بےگناہ ثابت کرنا ہے: شہریار آفریدی
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف بلا تفریق فرائض سرانجام دیتی ہے۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اب رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہوں نے خود کو بےگناہ ثابت کرنا ہے جب کہ این ایف نے ثبوت پر ان کے خلاف اپنا کیس پیش کرنا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کوئی وزیر ہو یا عام شہری سب قانون کے سامنے برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں چاہے وہ حکومتی جماعت سے ہو یا اپوزیشن سے، سب کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہو گا اور یہی نیا پاکستان ہے۔

خیال رہے کہ اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے موٹر وے پر سکھیکی کے مقام سے حراست میں لیا۔


متعلقہ خبریں