قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،14جون،2019
این بی اے چیمپین شپ کے فائنل میچ میں راپٹرزکی کامیابی کے بعد ٹورنٹو بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور شہریوں نے گھروں سے باہر نکل کر جیت کا جشن منایا۔ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد دی اور خوب ہلا گلا کیا۔۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ چیمپین شپ کے آغاز سے ہی ٹورنٹو کے شہری راپٹرز کو سپورٹ کرتے آ رہے تھے اور راپٹرز کی جیت پر لاکھوں فینز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جی بھر کر سراہا۔