قومی آواز :
قومی نیوز،9اپریل ، 2021
پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جہاز کا کیپٹن اور فرسٹ آفیسراور دیگر عملہ روزہ نہیں رکھ سکتا۔ چیف آف فلائیٹ کیپٹن ارشد خان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسے سیفٹی الرٹ قرار دیا ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق روزہ رکھنے والا عملہ جہاز کے ساتھ نہیں جا سکے گا جبکہ روزہ رکھنے والے پیشگی اس کی اطلاع انتظامیہ کو دینا ہو گی تاکہ متبادل انتظام کیا جا سکے ۔ بوئنگ اور ائیر بس طیارے کے کیپٹن اور فرسٹ آفیسر اس ہدایت پر لازماً عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔