قومی آواز ۔ ۔ ٹورنٹو ۔ روگو ہل گو اسٹیشن سے ایک ہیلپ کال موصول ہونے کے بعد پیرامیڈکس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ساٹھ سالہ خاتون کی لاش پائی جن کی موت پراسرار حالات میں واقع ہوئی ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ایمرجنسی کریو نے خاتون کو سیریس ٹراما کی حالت میں پایا۔موقع سے ایک چالیس سالہ شخص کو زیر حراست لیا گیا جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مذکورہ خاتون کا بیٹا ہے ۔یہ پتہ نہیں چل سکا کہ خاتون کی موت کیسے واقع ہوئی ۔ ہومی سائیڈ ڈیپارٹمنٹ اس کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Thursday, December 7, 2017