قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،19جون،2019
ٹورنٹو راپٹرز جشن فتح ریلی کے موقع پر ہونے والی فائرنگ اور چار افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد پولیس نے اب تک تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیاہے جبکہ چوتھے شخص کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ پولیس کے مطابق وقوعہ سے کچھ ہتھیار بھی برآمد کئے گئے تھے جن کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعے کے وقت وزیر اعظم بھی اسٹیج پر موجود تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔