سترہ ملین ڈالر کی منشیات ضبط ، دو افراد گرفتار، ٹورنٹو پولیس کی کاروائی

 

قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز، 4،دسمبر، 2020،
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق گذشتہ دنوں وان اور ایڈمنٹن میں مختلف چھاپوں کے دوران سترہ ملین ڈالر کی منشیات کو ضبط کیا گیا ہے جبکہ سلسلے میں دو افراد کی گرفتاری بھی ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے ہتھیار اور لاکھوں ڈالر کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ پولیس سپر نٹنڈنٹ اسٹیو واٹ کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ منشیات سے لاکھوں ڈوزز تیار کی جا سکتی تھیں۔ پولیس ٹیم دونوں افراد پر فرد جرم عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں