February 09, 2017 سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنادیا گیا ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنادیا گیا ،اظہر علی نے قیادت چھوڑنے کے فیصلے سے دبئی میں چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا ، جس کے بعد سرفراز کو کپتان مقررکردیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے بتایا کہ سرفرازاحمدکوون ڈےٹیم کابھی کپتان مقررکردیاگیا ہے۔ اس سے قبل اظہر علی نے دبئی میں شہریار خان سے ملاقات کی اورون ڈےٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا بتایا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردارہورہاہوں اور بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔ ادھرراولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کہتے ہیںکہ ٹیم کو لیڈ کرنا آرٹ ہے، پاکستان ٹیم کو آگے دیکھتے ہوئے بڑھنا ہے، شہریارخان مصباح الحق کوٹیسٹ کاکپتان برقرار رکھنا چاہتےہیں۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مستقبل کے کپتان عماد وسیم اور بابر اعظم ہیں ،انضمام الحق کوتبدیلی کرنی ہےتو یہ ان کیلئےوقت ہے۔
قومی آواز ۔ کراچی ۔