قومی آواز ۔ سسکاٹون شمالی سسکا چیون کے علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔طیارے میں پچیس مسافر سوار تھے جو سب کے سب معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ فونڈ ڈو لیس ائیر پورٹ سے شام سوا چھ بجے اڑا تھا کہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد ہی شمالی سسکاچیون کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فضائی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ائیر پورٹ سے کوئی ایک کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا۔طیارے میں بائیس مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد رائل کینیدین ائیر فورس اور ٹیکنیشنز کی ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ۔
Friday, December 15, 2017