قومی آواز، قومی نیوز،17مئی ،2021 بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان تاوتے کی وجہ سے کراچی کا موسم متاثرہوا ہے اور کراچی کے قریبی تمام ساحلی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور پارہ چالیس درجے کو کراس کر چکا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ علاقے میں سمندری ہوائیں بند ہیں اورفضاء میں گر د و غبار پھیلا ہوا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ صورتحال ابھی چند دن اور جاری رہے گی جبکہ طوفان تاوتے انڈین گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم اب اس کی شدت میں کمی آ رہی ہے ۔