March 15, 2017 قومی آواز ۔ اسلام آباد کرکٹر شاہ زیب نے بھی پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا، جس کے بعد انہیں فرد جرم تھما کر آج ہی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ناصر جمشید سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں اس سے قبل شرجیل اور خالد لطیف معطل کیے جا چکے ہیں، جس کے ایک ماہ بعد محمد عرفان کو بھی چارج شیٹ تھما کر ان پر کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے۔ اب شاہ زیب حسن کی باری آئی ہے، جنہیں معطل کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، ادھر چیئرمین پی سی بی شہریار خان شاہ زیب حسن اور ذوالفقار بابر کو کلیئر قرار دے چکے ہیں اور ان کے خلاف ایکشن نہ لینے کا بھی اعلان کرچکے ہیں ۔