قومی آواز :اٹاوا،
کینیڈین نیوز،19،دسمبر، 2020،
شہریوں کے لئے بڑی مقدار میں ویکسین ڈوزز منگوائی جا رہی ہیں۔ اس بات کا اعلان وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی گیا نہیں ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو ا س موذی وائرس سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ شہریوں کی صحت کو محفوظ بنانے کے لئے ملک کے کچھ حصوں میں جنوری میں بھی لاک ڈاﺅن کیا جائے گا تاکہ وائرس کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے