شہری اپنی مطلوبہ ویکسین تلاش نہ کریں، تصدیق شدہ کوئی بھی ویکسین استعمال کی جا سکتی ہے، ہیلتھ کینیڈا

 

قومی آواز ،
کینیڈین نیوز،27فروری، 2021،
ہیلتھ کینیڈا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہری اپنی پسند کی کسی بھی مطلوبہ ویکسین کو تلاش نہ کریں بلکہ جو بھی تصدیق شدہ ویکسین دستیاب ہو اسے استعمال کریں۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے استعمال کے بعد کورونا سے بچاﺅ کے فیصد تناسب کی بنیاد پر جو درجہ بندی کی گئی ہے شہری اسے بنیاد بنا کر اپنی پسند کی ویکسین تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ویکسینائزیشن میں مشکل ہو رہی ہے اس لئے شہری اطمینان رکھیں اور ڈاکٹر کی تجویز کردہ ویکسین کو ہی استعمال کریں۔


متعلقہ خبریں