بدھ 4 جولائی 2018 حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا جس میں 8 نہیں 5 فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے، افغان حکام غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے شمالی صوبے فاریاب کے ضلع شیریں تگاب میں فوجی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی کمانڈوز ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا جس میں 5 فوجی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہوئے جب کہ طالبان نے بھی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی جلال آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ مرنے والوں میں بڑی تعداد سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔
قومی آواز کابل
افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان کے حلمے میں 8 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں