پاکستان: 20 نومبر ، 2018
جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہیں
طاہر دواڑ قتل: جے آئی ٹی کا قتل کی ازسر نو تحقیقات کا فیصلہ چیف کمشنر اسلام آباد نے پشاور پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر کو سونپی گئی تھی جب کہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحققیاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور جے آئی ٹی کی سربراہی اب ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر سے لے کر ڈی آئی جی آپریشن فیصل راجہ کو سونپ دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ طاہرداوڑ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے سینئر افسر کو جے آئی ٹی کی سربراہی سونپی گئی۔ واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔
قومی آواز : پشاور
ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔