عمر شریف کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل، اہل خانہ کی مداحوں سے دعا ؤں کی اپیل

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 10ستمبر،2021
پاکستان کے لیجنڈ اداکار،فلمساز، ڈائریکٹر اور رائیٹر عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی ہے اور انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ عمر شریف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ انہیں علاج میں معاونت فراہم کی جائے۔ ڈاکڑوں نے انہیں علاج کے لئے امریکہ لے جانے کا کہا ہے لیکن ان کے وسائل ایسے نہیں کہ وہ یہ اخراجات برداشت کر سکیں۔ عمر شریف نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ انہیں امریکہ میں علاج کے لئے بندو بست فراہم کیا جائے۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کے مداحوں سے پیل کی ہے کہ ان کی صحتیبابی کے لئے دعا کریں۔


متعلقہ خبریں