:قومی آواز پیرس
رائٹرز کے مطابق نکولس سرکوزی پر2007 کے صدارتی انتخابات میں لیبیا کے صدر معمر قذافی سے بھاری رقوم لینے کے الزامات ہیں۔ عدالت نے آج صبح پیش ہونے پر سابق فرانسیسی صدر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ نکولس سرکوزی 2007 سے 2012 کے دوران فرانس کے صدر رہے۔ جولائی 2014 میں بھی نکولس سرکوزی کو مبینہ طور پر اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے باقاعدہ تفتیش کی گئی تھی۔
Tuesday, March 20, 2018