قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،3جولائی،2019
ٹورنٹو پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک فرضی عمارت کرائے پر دینے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے بیس ہزار ڈالر سے زائد رقم وصول کی۔ ۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔پولیس کے مطابق تینتیس سالہ اسٹائن کالالہ کو ایک شخص کی شکایت پر گرفتار کیا گیا جسے کالالہ نے کرائے پر رہائش دینے کے عوض بڑی رقم وصول کی مگر کوئی جگہ فراہم نہیں کی۔ پولیس نے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس سے فوری رابطہ کریں۔