قومی آواز :
عالمی نیوز،6اپریل ، 2021
ٹائیوان میںہونے والے ٹرین حادثے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ لین چیالونگ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے حادثے کے فوری بعد ہی وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا مگر وزیر اعظم نے انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ لین چیالونگ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس حادثے کی تمام ذمہ داری خود قبول کرتے ہوئے اپنے مستعفی ہونے کازکر کیا ہے۔انہوں نے اپنے آپ کو ہر طرح کے احتساب اور تحقیقات کے لئے پیش کر دیا ہے۔