فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری

فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری

November 15, 2016

قومی آواز .خوبصورت حسینہ اور خوفناک بھیڑئیے کی مشہور فیری ٹیل سے کون واقف نہیں ہوگا، اسی سلسلے میں والٹ ڈزنی پکچرز کی نئی فینٹسی لائیو اینی میٹیڈ فلم ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘کاپہلا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکاربِل کونڈن کی اس فلم میں مرکزی کردار نامور اداکارہ اور ہیری پوٹر فلم سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ایما واٹسن نبھا رہی ہیں، جن کی علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیوک ایوان، ایوان میگریگر، ایما تھامسن، ایئن میکلین ، ڈین اسٹیون، جوش گیڈ اور کیون کلین شامل ہیں۔

ڈان ہان ، ڈیوڈ ہوبر مین اور ٹوڈ لیبر مین کی مشترکہ پرودکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے ،جو اپنے باپ کو بچانے کیلئے ایک خوفناک بھیڑیے کے محل میں جاتی ہے۔

محل میں اس پر یہ راز افشاں ہوتا ہے کہ وہ نہایت نرم دل ہے تاہم کہانی اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کرلیتی ہے جب خوبصورت لڑکی بد صورت بادشاہ کے سحر میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت ڈراما ، ایڈونچراور فینٹسی سے بھرپور یہ فلم 17مارچ 2017ءکو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے ۔