پیر 09 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ٹورنٹو
فلم نگری میں خواتین حقوق ریلی کا انعقاد ،راﺅزنگ اسٹریٹ پر ہزاروں افراد کا اجتماع
ٹورنٹو میں ہفتے کو فلم نگری میں خواتین فلم سازوں اور دیگر معلقہ شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کے حقوق اور حمایت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایکٹریس جینا ڈیوس ، ڈاکٹر اسٹیسی اسمتھ،ایکٹریس امانڈا گروگل اور دیگر اہم رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے فلم اور دیگر متعلقہ شعبوں میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں مزید آگے بڑھنے کے لئے مواقع دینے کے لئے برابری کی سطح پر اقداما ت کرنے پر زور دیا۔ جینا ڈیوس نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ مرد بھی اس سلسلے میں بہت پر جوش ہیں اور خواتین کے حقوق کے لئے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس ریلی کا اہتمام TIFFنامی تنظیم نے کیا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں