قومی آواز– ویب ڈیسک فیس بک کی جانب سے 2012 سے صارف کے اسمارٹ فون کے کیمرہ رول سے مین فیس بک موبائل ایپ پر فوٹو سنکرائزنگ کی سہولت فراہم کی جارہی تھی جس کے لیے صارفین کو اس فیچر کا انتخاب کرنا پڑتا تھا۔مگر 10 جنوری 2016 سے اس سہولت کے لیے صارفین کو مومنٹس نامی فوٹو اسٹورنگ اور شیئرنگ اپلیکشن کو ڈاﺅن لوڈ کرنا پڑے گا۔ وہ صارفین جو پہلے اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے تھے انہیں فیس بک موبائل ایپ پر ایک نوٹیفکیشن بھی دیا گیا ہے کہ فوٹو سانسنگ دس جنوری سے ختم ہورہی ہے اور صارفین کی تصاویر مومنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔فیس بک کی جانب سے یہ فیصلہ اس کی کریٹیو لیب کو بند کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اس تبدیلی کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے تاہم ایک ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سے فیس بک کے فوٹو سانسنگ فیچر کو موبائل ایپ پر ختم کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے تاہم کمپیوٹرز پر یہ سہولت موجود رہے گی۔فیس بک کی ایپ مومنٹس فوٹو اسٹوریج اپلیکشن ہے جس میں تصاویر کو ایک کلاﺅڈ میں محفوظ کیا جاتا ہے اور وہ اسمارٹ فون کی میموری کو ہڑپ نہیں کرتیں۔ مومنٹس اپلیکشن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے جسے انسٹال کرنے کے بعد آپ کی تمام تصاویر تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔اس ایپ کے ذریعے شیئر کی جانب والی تصاویر صرف وہی افراد دیکھ سکتے ہیں جنھیں ٹیگ کیا جاتا ہے ورنہ ویب سائٹ پر ٹیگ تصویر آگے دیگر افراد کو بھی نظر آتی ہے اور اسے کوئی بھی دیکھ یا ڈاﺅن لوڈ کرسکتا ہے۔
فیس بک گزشتہ سال اگر اسمارٹ فون مسیجنگ کے لیے اپنے صارفین کو میسنجر اپلیکشن ڈاﺅن لوڈ کرنے لیے زور دیتی تھی تو اگلے سال وہ فوٹو سائنک ایپ مومنٹس کے لیے یہ کام کرنے والی ہے۔