قومی آواز ٹورنٹو لارنس اسکوائر شاپنگ سینٹر میں پیر کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق نارتھ یارک مال کے قریب لارنس شاپنگ اسکوائر میں فائرنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر کاروائی کی گئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے دوسرے خریداروں کی موجودگی میں فائرنگ کی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔ دونوں افراد کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ۔ اسپتا ل زرائع کے مطابق دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پولیس سے تعاون نہیں کر رہے اور واقعے کے اصل حقائق چھپا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک سفید رنگ کی سیڈان میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے پورا مال کچھ دیر کے لئے سیل کر دیا تھا اور تمام لوگوں کو دکانوں ،دفاتر اور کمروں میں بند رہنے کو کہا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد پولیس نے سیکیورٹی الرٹ ختم کر دیا اور لوگوں کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Wednesday, January 10, 2018