قومی آواز ۔ نامہ نگارٹورانٹو:لالوچی سکول شوٹنگ کے واقعے نے اگرچہ سب کوہلاکررکھ دیا ہے، تاہم قیادت اس بارے میں سوچ رہی ہے کہ کمیونٹی کے مسائل کیا ہے اور اس کی نوبت کیوں کرآئی۔واضح رہے کہ یہ فرنچ علاقہ ہے اور یہاںپر بے روزگاری کی شرح کافی زیادہ ہے۔لوگ انڈسٹریل ترقی سے محروم ہیں اور روایتی، سادہ طریقے سے زندگی گزار رہے ہیں۔ یہ علاقہ بری خبروں کی وجہ سے نمایاں ہوتا رہتا ہے اور یہاں پر بہت سے لوگوں کومسائل ہیں، اس علاقے میں رہنے والے لگ بھگ نوے فی صد لوگ صحیح النسل ہیں ۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس علاقے کے لوگوں میں زیادہ تر نوجوان ہیں اور سات فی صد لوگوں کی عمریں65 برس یا اس سے زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہاں پر لوگ مایوس ہوکر خود کشی بھی کرلیتے ہیں اور خوش کشی کی شرح زیادہ ہے۔ یہ علاقہ خاصا دور ہے اسی وجہ سے لوگوں کے ایک دوسرے سے رابطے بھی کم ہیں۔