لامپورٹ اسٹیڈیم میں پولیس اور غیر قانونی قابضین کے درمیان جھڑپیں، چھبیس گرفتار

 

قومی آواز،
کینیڈین نیوز22جولائی،2021
لامپورٹ اسٹیڈیم میں غیر قانونی قابضین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے چھبیس مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے لامپورٹ اسٹیڈیم میں غیر قانونی طور پر کیمپ لگائے ہوئے ہیں اور وہاں زبردستی قبضہ کر رکھاہے۔پولیس وہاں غیر قانونی قابضین سے جگہ چھڑوانے گئی تھی مگر قابضین نے پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا اور جگہ چھوڑنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے ایکشن کر کے چھبیس افراد کو حراست میں لے لیا۔


متعلقہ خبریں