جمعہ , 12 فروری , 2016 قومی آواز ۔ اوٹاوا: لبرلز اسلحہ کی قانون سازی میں ابھی تک ناکام ہیں۔لبرل حکومت نے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ اسلحہ کی قانون سازی کریںگی تاکہ اس طرح سے جرم کی شرح کم ہوگی۔ تاہم کافی دن گزرنے کے باوجود اس حوالے سے قانون سازی نہیںہوسکی ہے اور کہی ہوئی بات پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔لبرلز نے اسلحے کے حوالے سے قانون سازی پرزور دیاتھا تاکہ غیر قانونی اسلحے کی نشان دہی ہوسکے۔ پبلک سیفٹی کینیڈا کے مطابق اس میںتاخیر کی وجہ مشاورت ہے۔ کینیڈا کی حکومت مشاورت کررہی ہے تاکہ بہترین بندوبست کیا جاسکے۔ مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز