Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹورنٹو ۔
مارکھم پارک میں نمائشی گائے لگانے پر رہائشیوں کا اعتراض ، گائے کو منتقل کیا جائے گا، حکام
مارکھم پارک میں پچھلے دنوں ایک نمائشی گائے کا افتتاح کیا گیا تھا جس کا مقصد پارک میں آنے والوں کو ایک ویلکم سمبل پیش کرنا تھا مگر پارک کے ارد گرد کے رہائشیوں نے اعتراض کیا ہے کہ یہ گائے نیچرلی یہاں فٹ نہیں ہے لہٰذا اسے یہاں سے ہٹایا جائے۔ یہ گائے دراصل ایک بارہ فٹ بلند ٹاور پر تعمیر کی گئی ہے جو زمین سے اوپر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ان نیچرل لگتاہے۔ حکام کے مطابق شہریوں کی اس رائے کو تسلیم کرتے ہوئے گائے کے مجسمے کو عنقریب یہاں سے ہٹا دیا جائے گا مگر ابھی اس کا اعلان ہونا باقی ہے کہ اسے کہاں اور کیسے منتقل کیا جائے ۔