قومی آوازا:مانٹریال:مانٹریال میونسپلیٹی کے قائدین نے ٹرانس کینیڈا انرجی ایسٹ پائپ لائن کو مسترد کردیا۔ ان کا خیال ہے کہ اس کے ثمرات جزوی ہیں۔ مانٹریال میٹرو پولیٹن کمیونٹی کے کچھ قائدین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ مانٹریال کے میئر ڈینس کوڈرے جو تنظیم کے صدر ہیں کاکہنا ہے کہ لو گ اس کی مخالفت ماحولیاتی خطرات کی بنا پر کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مجوزہ پائپ لائن میں البرٹا کروڈ آئل شامل ہوگا اور یہ ایک اعشاریہ ایک ملین بیرل فی دن تیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔مانٹریال ملینز آف بیرل تیل خریدتا ہے لیکن وہ کنفیڈریشن کے تیل کو مسترد کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس پراجیکٹ سے جی ڈی پی55بلین ڈالر تک بڑھ جائے گا۔ٹروڈو کاکہنا ہے کہ اس پائپ لائن کولوکل کمیونٹیز کوبھی تسلیم کرنا چاہئے۔تاہم مانٹریال میونسپیلٹی کا فیصلہ اس بارے میں تاحال واضح نہیں ہے۔