محبت اور سمجھوتے کے رشتے میں فرق

قومی آواز ۔ دنیا میں کچھ چیزیں صرف ایک دوسرے کیلئے بنی ہوتی ہیں جیسے آسمان کے ساتھ پرندے ،بادل کے ساتھ برسات اور چاند کے ساتھ چاندنی ۔اسی طرح کچھ جوڑے بھی ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ ایک دوسرے کیلئے ہی بنے ہوں ۔ جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں وقت اور معاشرہ ایک دوسرے کے ساتھ باندھ تو دیتاہے تاہم وہ ساری عمر ایک دوسرے کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہی گزار دیتے ہیں ۔ آج ہم آپ کے ساتھ ایک دوسرے کیلئے بنے محبت اور سمجھوتے کی ڈور میں بندھے جوڑوں کے متعلق جاننے کیلئے چند نشانیا ں شیئر کریں گے۔ماہرین نفسیات کی طرف سے ان جوڑوں کو پہچاننے کیلئے جو ایک دوسرے کیلئے بنے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں چند نشانیاں وضع کی گئی ہیں۔ماہرین کی رائے کہ مطابق ایک دوسرے کی تکمیل سمجھے جانے والے شریک سفرکی محبت کا اندازہ لگانے کیلئے پہلی نشانی یہ ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ایک جیسی احمقانہ اوربے معنی باتوں پر ہنستے ہیں۔ایک دوسرے کے ادھورے چھوڑے جملوں کی تکمیل کرتے ہیں ،جو موقع کی مناسبت درست بھی ثابت ہوتی ہے۔ شریک سفر کو اپنی پرچھائی سمجھنے والے حضرات عام طور پر انکے چھوٹے سے چھوٹے مسئلے کو بھی اپنا خیال کرتے ہیں۔ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ساتھی کو بہتر سے بہتر زندگی دے سکیں۔ایسے جوڑوں کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ناقابل یقین حد تک ایک ہی طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔ ایسے جوڑوں میں مردوں کی کمزوریاں اکثر اوقات خواتین کی طاقت ہوتی ہیں۔جو مرد حقیقت میں اپنی شریک سفر سے محبت کرتے ہیں،انھیں کبھی بھی کسی بھی شعبے میں دوسروں سے کم نہیں دیکھنا چاہتے ، پس اسی بنا پر اکثر اوقات اچھی پرفارمنس نہ دکھانے پر ناراضگی کا اظہار بھی کرتے ہیں ۔ تاہم بعد ازاں خواتین کی محبت بھری ایک نظر کے ساتھ ہی سب کچھ بھول بھی جاتے ہیں۔جو جوڑے حقیقتاً ایک دوسرے کیلئے بنے ہوتے ہیں وہ آپس میں سب سے اچھے دوست ہوتے ہیں ان کے درمیان کوئی بھی بات ایک دوسرے سے پوشیدہ نہیں رکھی جاتی۔بلکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی باتیں شیئر کر خود کو ہلکہ پھلکا محسوس کرتے ہیں۔ایسے شریک سفر اپنی اہلیہ یا محبوبہ کی غیر موجودگی میں زندگی کو خالی پن کا شکا سمجھنے لگتے ہیں۔ماہرین نفسیات کے مطابق آپ ان تمام تر اشاروں کی رو سے اس بات کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ آپکا شریک سفر حقیقتاً آپ سے محبت کرتا ہے یا آپ کا رشتہ محض سمجھوتے پر قائم ہے۔


متعلقہ خبریں