قومی آواز
قومی نیو ز ، 9جنوری ،2022
مری میں برفباری دیکھنے کے لیے جانے والے ہزاروں افراد اپنی گاڑیوں میں محصور ہو کر رہ گئے جب برفباری نے طوفان کی شکل اختیار کر لی۔ اس برفانی طوفان میں پھنس کر 22افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد فوج نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو برف باری کے طوفان سے نکالا۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔حکام نے مری کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور ریلیف کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے شدید برف باری کی وارننگ جاری کی تھی لیکن لوگوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اورہزاروں گاڑیاں مری میں داخل ہو گئیںجس سے ٹریفک جام ہو گیا اور برف میں پھنس کر لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔