قومی آواز ۔ لندن:مسلمان بچیوں کیلئے انکی روایات کے مطابق حجاب والی باربی ڈول تیار کر لی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق باربی ڈول کو حجاب میں چھپانے والی نائیجرین خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے سوچتی تھیں کہ اس خوبصورت گڑیا کو اسی قسم کا لباس زیب تن کرنا چاہیے جیسا وہ خود کرتی ہیں ۔24سالہ نائیجرین خاتون حنیفہ آدم کی جانب سے تیار کی جانے والی باربی مسلم میک اپ اور سر سے پیر تک حجاب یا عبایا میں ڈھکی ہوئی ہے ۔ اس نئی باربی کو حجاربی کا نام دیاگیا ہے ۔حنیفہ آدم کی حجاربی ابتدائی طور پر امریکہ میں دستیاب ہے تاہم رواں سال مارچ کے وسط میں یہ برطانیہ میں بھی دستیاب ہو گی ۔ حجاربی کی قیمت 9.99پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے ۔آدم کا کہناہے کہ انھوں نے حال ہی میں برطانوی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری لی ہے اور واپس اپنے آبائی ملک آئی ہیں ۔ انھوں بتایا کہ انھوں اپنی اس نئی گڑیا کی تصاویر کو سب سے پہلے موبائل تصاویر شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر شیئر کیا تھا۔ واضح رہے حنیفہ آدم نائیجریا میں اپنا لائف سٹائل برانڈ حینی کے نام سے چلا رہی ہیں اور انسٹاگرام پر انکے17000فولورز ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ جب سے انھوں اپنی نئی تخلیق کی تصاویر شیئر کی ہیں لوگوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ انکا مزید کہنا ہے کہ وہ اپنے جیسی سیاہ فام باربی کو بھی اپنے جیسا لباس پہنے دیکھنا چاہتی ہیں لیکن سیاہ فام باربی کے دستیاب نہ ہونے کی بنا پر انھیں سفید فارم باربی کو حجاب پہنانا پڑا ۔ حنیفہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے باربی ڈول بنانے والی کمپنی سے رابطہ کیا ہے اور انھیں سیاہ جلد والی باربی بنانے کا آرڈر بھی دیا ہے انکی پسندیدہ سیاہ فام باربی جلد انکے پاس پہنچ جائے گی ۔