قومی آواز :ٹورنٹو،
کینیڈین نیوز،20جون،2019
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق پولیس نے ایک خاتون کی فریاد پر ٹورنٹو کی ایک مسجد کے امام انچاس سالہ سید زیدی کو گرفتار کر لیا ہے۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔ملزم ایک طویل عرصے سے خاتون کو جن اتارنے کا جھانسہ دے کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پیر سن ائیر پورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔