قومی آواز: مسی ساگہ
07 اکتوبر ، 2017
مسی ساگہ بلور اسٹریٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں ریسیکو ورکر ز نے ٹاون ہاﺅس سے نکال کر اسپتال پہنچا یا۔ پیل پولیس کے مطابق آگ ہفتے کی صبح ڈھائی بجے لگی ۔ پیرا میڈکس کے مطابق اس آتشزدگی کے نتیجے میں چار افراد معمولی زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو کو فوری طبی امداد موقع پر ہی دے دی گئی تھی جبکہ دو افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ متعلقہ افسران مالی نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ابھی تک آ گ لگنے کی وجہ معمول نہیں ہو سکی ۔