قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Saturday, October 14, 2017
پیل ریجنل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق مسی ساگا کے علاقے موویس روڈ پر واقع ایک دو منزلہ مکان میں آگ لگنے سے ایک ستر سالہ خاتون کی وفات ہو گئی۔ ریسکیو زرایع کے مطابق خاتون کو آگ کے شعلوں کے دوران دوسری منزل سے نکالا کر استپال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اسپتال کے حکام نے کی موت کی تصدیق کر دی ۔ ہفتے کو لگنے والی اس آگ سے کوئی اور ہلاکت سامنے نہیں آئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دیگر لوگ بر وقت اطلاع پر آگ لگتے ہی مکان سے باہر نکل گئے تھے تاہم مذکورہ خاتون نہ نکل سکیں تھیں نہ ہی ان کے بارے میں کچھ پتہ چل سکا تھا جس کی وجہ سے وہ آگ اور دھویں کی پلیٹ میں آ کر چل بسیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔