قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ Tuesday, October 31, 2017 مسی ساگہ میں بیٹلفورڈ روڈ پر کئی گاڑیاں آپس میں ٹکر ا گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔پیل ریجنل پولیس کے مطابق حادثہ پیر کی شب پیش آیا جب ایک گاڑی بے قابو ہو کر قریب سے گزرنے والی دو گاڑیوں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک راہگیر زد میں آ کر معمولی زخمی ہو گیا جسے فوری اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا اور جو اس حادثے کی وجہ بنا ۔ پولیس نے اس حادثے کے بارے میں معلومات رکھنے والے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ پولیس سے رابطہ کریں۔