Sunday, February 18, 2018
قومی آواز :مسی ساگہ:
مسی ساگہ میں جمعرات کی رات ماویس روڈ پر ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ اکسٹھ سالہ خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ غلط جگہ سے سڑک کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک چھوٹی وائٹ کمپیکٹ کار کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلا ش کی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق حادثے میں ملوث گاڑی ایک چھوٹی سفید کار تھی جس کی ونڈ شیلڈ ٹوٹی ہوئی تھی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس حادثے کے بارے میں کوئی جانکاری ہو تو وہ فوری پولیس سے رابطہ کر کے آگاہ کرے تاکہ مفرور ڈرائیور کا تلاش کیا جا سکے ۔پولیس حادثے کی تفتیش کر رہی ہے۔