December 22, 2016 پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ’آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ‘جیت لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپہلے پاکستانی ہیں۔ آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹیم پاکستان نے یہ کامیابیاں اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باوجود حاصل کیں۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کھیل کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلی۔تمام کھلاڑیوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ بڑھتی عمر پرفارمنس میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ مصباح الحق نے کہا کہ اسی سال نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز پاکستان کو ملا،اب ’اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ‘ نے ان کے کیریئر کو چار چاند لگادئیے ہیں۔
قومی آواز ۔