قومی آواز :
شوبزنیوز9مئی ، 2021
پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف فنکارہ طلعت صدیقی بیاسی سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔ طلعت صدیقی اپنی پر وقار شخصیت اور اپنی الگ پہچان رکھتی تھیں۔ ۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے اپنے کیریر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔ انہوں نے ستر سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔طلعت صدیقی کی دو صاحبزادیاں ناہید صدیقی اور عارفہ صدیقی بھی فن اداکاری سے وابستہ رہ چکی ہیں۔