قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ Tuesday, October 31, 2017 وفاقی حکومت کے وزراءپر مفادات حاصل کرنے کے الزامات میں شدت آتی جا رہی ہے اور حکومت بھی اس مسئلے سے بے خبر نہیں ہے۔اس معاملے کو لے کر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسمبلی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے وزراءاپنا کام ٹھیک طور پر کر رہے ہیں اور ان کے مفادات حاصل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراءاور دیگر اراکین حکومت اسی طرح اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جس طرح کنزریٹیو حکومت کے دور میں ان کے وزراءانجام دیا کرتے تھے۔ انہوں نے حزب اختلاف کے مطالبے کے باوجود ان وزراءکے نام بتانے سے انکار کر دیا جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ بد عنوانی میں ملوث ہیں۔ حزب اختلا ف کا کہنا ہے کہ حکومت کے تین وزر اءجن میں وزیر مالیات اور زیر ماہی گیری بھی شامل ہیں مفادات حاصل کرنے میں ملوث ہیںتاہم انہوں نے بھی واضح طو ر پر نام لینے سے گریز کیا۔