مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک

قومی آواز: سری نگر
دنیا 14 فروری ، 2019

زخمیوں کو بھارتی فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے: بھارتی حکام۔ فوٹو: سوشل میڈیا
مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر کار بم دھماکا ضلع پلوامہ میں سری نگر جموں ہائی وے پر لٹھ پورا کے مقام پر ہوا۔

بھارتی پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرائی اور پھر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔

دھماکے کی جگہ پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا۔
حکام کے مطابق دھماکے میں 44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو بھارتی فوج کے 92 بیس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں