قومی آواز ۔ اوٹاوا: این ڈی پی کی صدر ریبیکا بلیکی کاکہنا ہے کہ ملکیئر کوپارٹی کی قیادت کے لئے ستر فی صدسپورٹ چاہئے۔انہوںنے کہاکہ میرا خیال ہے کہ وہ اگر پارٹی کی قیادت پر برقرار رہنا چاہتے ہیںتو ان کوستر فی صدسپورٹ چاہئے۔ این ڈی پی اپریل میںپارٹی کی قیادت کا فیصلہ کرے گی۔تاہم یہ بہت مشکل ہے اور ملکیئر کولوگوں کا دل جیتنا ہوگا۔ وہ اگر دوبارہ پارٹی کی قیادت سنبھالتے ہیںتو ان کونئے جذبے کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔ میں پارٹی قیادت کے نتائج کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتاﺅںگی کیونکہ یہ قبل از وقت ہوگا۔ مذید جاننے کےلیے پڑھتے رہیں قومی آواز