پاکستان 09 نومبر ، 2018 ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے۔ نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج مقدمے کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایم کیوایم کے موجودہ اور سابق 4 رہنماؤں کو بار بار طلبی کے نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود وہ پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چاروں افراد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جن میں سابق وفاقی وزرا بابر غوری، احمد علی، خواجہ سہیل منصور اور ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد کو 12 نومبر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں
قومی آواز:اسلام آباد